Fish Soup Recipe in Urdu

مچھلی کا پر لطف سوپ

مچھلی ایک بیش بہا نعمت ہے جس کے فوائد کا احاطہ کرنا ذہن انسانی کے لیے ایک مشکل کام ہے۔ غذا بھی ہے اور شفا بھی، ذائقہ بھی اور فائدہ بھی۔ آج ہم پیش کرتے ہیں مچھلی کا سوپ بنانے کی آسان ترکیب تا کہ آپ لطف اندوز بھی ہو سکیں اور صحت مند بھی رہ سکیں۔

اجزائے ترکیبی و اشیاء ضروریہ

مچھلی ایک کلو گرام

ادرک دس گرام باریک پسی ہوئی

لہسن 20 گرام باریک پسا ہوا

پیاز تین عدد درمیانے سائز کے ۔ باریک کٹے ہوئے

ثابت سرخ مرچ ایک عدد۔ باریک کٹی ہوئی

لیموں ایک عدد ۔ اس کا رس نکال کر علیحدہ کر لیں اور اس کا چھلکا اچھی طرح پیس لیں

ہلدی ایک چائے کا چمچ

ناریل خشک کش کیا ہوا۔ اور ناریل کا پانی آدھا کپ

نمک حسب ذائقہ

گھی حسب ضرورت

پانی ایک کپ

بنانے کا طریقہ اور تیاری کے مراحل

ادرک اور پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں، لہسن چھیل کر اچھی طرح پیس لیں۔  سرخ مرچ کو بھی  باریک کاٹ لیں۔ لیموں کا عرق نکا کر اس کے چھلکے کو اچھی طرح پیس لیں، مچھلی کو اچھی طرح صاف کر کے پانی سو دھو لیں ۔ اور اس کے چھوٹے چھوتے قتلے بنا لیں۔

تیاری کے اس مرحلے کے بعد اب پکانے کی طرف آئیں۔  ایک برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں جب گھی گرم ہو جائے تو اس میں لہسن اور پیاز ڈال کر اس حد تک پکائیں کہ اسے سنہری کر لیں پھر اس میں ادرک ڈال دیں۔ ایک منٹ بعد اس میں ایک کپ پانی اور لیموں کا عرق ڈال دیں۔ کچھ دیر پکنے دیں اور پھر اس میں  لمیوں کا پسا ہوا چھلکا، نمک، مرچ اور ہلدی ڈال کر دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔  پھر ناریل کا دودھ ڈال کر پانچ منٹ تک پکانے کے بعد اس میں مچھلی کے قتلے ڈال دیں اور ڈھکن بند کر کے مچھلی گلنے کا انتظار کریں۔ مچھلی گل گئی تو سوپ تیار ہے۔

Categories :
Tags :

Comments are closed.

Translate »