Vegetable Fried Rice Recipe in Urdu – ویجی ٹیبل فرائڈ رائس

ویجی ٹیبل فرائڈ رائس

چاول بنانے کے بے شمار طریقے دنیا کے مختلف خطوں میں رائج ہیں۔ کچھ لوگ صرف ابال کر  کھاناپسند کرتے ہیں تو کچھ لوگ چٹ پٹی بریانی بنا کر ۔ جب کہ کچھ علاقوں میں  بالخصوص چین میں چاول کو مختلف  ابلی ہوئی سبزیوں کے ساتھ فرائی کر کے کھایا جاتا ہے جو نہ صرف بہترین ذائقے کا حامل بلکہ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق بھی ہے۔  بنانے کا طریقہ  اور اجزائے ترکیبی حسب ذیل ہے۔

اجزائے ترکیبی:

چاول ایک کلو گرام

انڈے چار عدد

مرغی کی یخنی تین چمچ

گاجر باریک کٹی ہوئی دو عدد

باریک کٹے ہوئے پیاز دو عدد

تازہ ہرے مٹر کے دانے دو چمچ

مکھن ایک چمچ

نمک حسب ذائقہ

کالی مرچ حسب ذائقہ

بنانے کا طریقہ: چاول پکانے سے کچھ دیر پہلے چاول اچھی طرح بھگو دیں۔  پھر چاول کی مقدار سے دگنا پانی ایک درمیانے سائز کے پتیلے میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور اس میں چاول ڈال دیں۔  جب تک چاول ابلیں تب تک  دیگر اشیاء کی تیاری کر لین۔ سب سے پہلے انڈوں  کو ایک بڑے کپ میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ فرائی پین میں تھوڑا تیل یا مکھن ڈال کر اس میں انڈے اور پیاز اچھی طرح فرائی کر لیں۔  پھر ابلے ہوئے چاول ان میں شامل کر کے مسلسل ہلاتے رہیں۔ جب اچھی طرح مکس ہو جائیں تو ان میں مٹر کے دانے اور کٹی ہوئی گاجز شامل کر دیں اور مسلسل ہلاتے رہیں یہاں تک کہ سبزیاں نرم ہو جائیں۔  کچھ دیر دم دیں ۔ آپ کے چاول تیار ہیں۔ پیش کرنے سے قبل کالی مرچ چھڑک لیں۔ رائتے کے ساتھ پیش کریں۔ اگر ممکن ہو اور کھانا پیش کرنے میں وقت ہو تو ویجی ٹیبل فرائڈ رائس کے ساتھ ویجیٹیبل سوپ تیار کر لیں۔ کھانے کا مزہ دو بالا ہو جائے گا۔

Categories :
Tags :

Comments are closed.

Translate »